کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار رہی جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 439 ڈالر ہوگئی۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قدر 278 روپے 64 پیسے ہے۔
انٹربینک میں ہفتے کے روز ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 40 پیسے برقرار ہے۔