بنگلادیشی طلبا کا تعلیمی اداروں میں سیاست پر پابندی کا مطالبہ

بنگلہ دیشی طلبا نے تعلیمی اداروں میں سیاست پر پابندی کامطالبہ کر دیا۔

ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبا نے بڑی احتجاجی ریلی نکالی جس میں جامعات اور دیگر کالجز کے طلبہ بھی شریک ہوئے۔

طلبہ نے کیمپس میں طلبہ سیاست پر پابندی اور سیاسی قبضے کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ ڈی یو کے مختلف ہالز کے طلباء اور قریبی اداروں کے شرکاء نے مظاہرے میں حصہ لیا انہوں نے "قاتل حسینہ کو سزائے موت” اور "طلبہ کی سیاست پر پابندی” جیسے نعرے لگائے گئے۔

مظاہرے کے بعد طلبہ نے ایک ریلی نکالی اور کیمپس میں مارچ کیا۔ کوآرڈینیٹرز حسنات عبداللہ اور سرجیس عالم نے ریلی سے خطاب کیا۔

حسنات عبداللہ نے کہا کہ ہم عبوری حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حسینہ اور دیگر کے خلاف بین الاقوامی ٹریبونل میں مقدمہ دائر کیا جائے تاکہ اجتماعی ہلاکتوں کے لیے انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے طلباء پر بھی زور دیا کہ وہ کیمپس کی سیاست پر چھاترا لیگ کے قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور اس کی بحالی کی اجازت نہ دینے کا عزم کیا۔