میاں چنوں : وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کو دس کروڑ کے چیک کے ساتھ خصوصی نمبر پلیٹ والی لگژری گاڑی کا تحفہ بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہیلی کاپٹر کے زریعےمیاں چنوں پہنچی اور قافلےکی صورت ارشد کے گاؤں گئیں۔
ارشد ندیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا جبکہ انھوں نے تاریخی جیت پرارشد کومیڈل پہنایا اور مبارکباد دی ساتھ دس کروڑکا چیک بھی دیا۔
وزیراعلٰی پنجاب نے ارشد ندیم کو خصوصی نمبر پلیٹ والی لگژری گاڑی بھی تحفے میں دی، گاڑی کا نمبر پی اے کے 92.97 ہے جبکہ کوچ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔
وزیراعلٰی پنجاب نے والدہ رضیہ پروین کو گلے لگالیا اور کچھ دیر اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو بھی کی۔
یادگار موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ارشد نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویربھی بنوائیں ، ارشد ندیم اوروالدین نے بھی وزیر اعلی کی آمد کو عزت افزائی قراردیا۔