فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ایک بار پھر کم کر دی اور کہا اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ساتھ ساتھ جغرافیائی سیاسی خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فچ ریٹنگ ایجنسی نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کو اے پلس سے کم کر کے اے کر دی۔
ریٹنگ ایجنسی کے ادارے کا کہنا تھا کہ ریٹنگ میں کمی اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ساتھ ساتھ جغرافیائی سرحدوں اور سیاسی خطرات مزید بڑھ رہے ہیں۔
فچ نے کہا کہ غزہ کا تنازعہ دوہزار پچیس تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ جنگ کے دیگر محاذوں تک پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔
ریٹنگ ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ اگر فوجی اخراجات اور معاشی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی توقرض دوہزار پچیس کے بعد بھی بڑھے گا۔
ایس اینڈ پی اور موڈیز پہلے ہی اسرائیل کی ریٹنگ کم کر چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے میں اسرائیلی کرنسی شیکل میں ایک اعشاریہ سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور تل اب اسٹاک مارکیٹ میں تقریبا ایک فیصد کی کمی دیکھی گئی۔۔