پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں کئی فتوحات دلانے والے سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کو یو اے ای کی حکومت نے اہم اعزاز سے نوازا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر یو اے ای میں منعقدہ شاندار تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
ان شخصیات میں اسکواش چیمپئن جہانگیر خان، ہاکی اسٹار شہباز احمد اور دیگر ممتاز پاکستانی شخصیات کے علاوہ بوم بوم شاہد آفریدی بھی شامل تھے۔
اس حوالے سے شاہد آفریدی کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں یو اے ای حکام کی جانب سے ‘جشن آزادی ایوارڈ’ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اسی ویڈیو میں انہوں نے ایک انٹرویو کا کلپ بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ آپ دنیا میں کہیں بھی رہو، بحیثیت پاکستانی آپ اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہو۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ کیوں کہ آپ دبئی میں پاکستان کے سفیر ہیں اس لیے پاکستان کی عزت و وقار آپ کے ہاتھ میں ہے اس لیے امن اور پیار سے رہیں اور یہاں کے قوانین کا احترام کریں۔
یو اے ای حکومت کی جانب سے ایوارڈ دیے جانے پر آفریدی کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا مجمع دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگا ‘یہ میرے لیے اور پاکستان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔