اداکار جوڑے میں علیحدگی کی پیشگوئی کرنا نجومی کو مہنگا پڑ گیا

ممبئی: بھارتی اداکار جوڑے ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دھولیپالا میں علیحدگی کی پیشگوئی کرنے والے نجومی وینو سوامی پرانکشم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ممبئی: بھارتی اداکار جوڑے ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دھولیپالا میں علیحدگی کی پیشگوئی کرنے والے نجومی وینو سوامی پرانکشم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دھولیپالا نے حال ہی میں 8 اگست کو حیدر آباد میں منگنی کر کے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

منگنی کے چند روز بعد نجومی وینو سوامی پرانکشم کی پیشگوئی سامنے آئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دھولیپالا 2027 میں علیحدگی اختیار کر لیں گے۔

نجومی نے کہا تھا کہ اداکار جوڑے کے درمیان ایک خاتون کی انٹری ہوگی جس کے بعد دو اپنی راہیں جدا کر لیں گے۔

اس پیشگوئی کے بعد وینو سوامی پرانکشم کے خلاف پولیس میں شکایتر درج کروائی گئی اور ان سے معامفی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تیلگو فلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ٹی ایف جے اے) نے سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو شیئر کرنے پر نجومی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی۔

وینو سوامی پرانکشم نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے پیشگوئی کرنے پر معافی مانگی۔

ویڈیو نجومی نے کہا کہ میں نے عہد کرتا ہوں کہ کبھی فلمی ستاروں اور سیاستدانوں کے مستقبل کے بارے میں پیشگوئی نہیں کروں گا اور میں اپنی بات پر قائم رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم اے اے کے صدر منچو وشنو نے مجھ سے بات کی ہے اور میں نے انہیں یقین دلایا کہ میں فلمی ستاروں کے مستقبل کی کبھی پیشگوئی نہیں کروں گا۔