ٹرک اور رکشے میں تصادم، باپ بیٹا جاں بحق

فیروز والا

فیصل آباد: سمندری میں ٹرک اور رکشے کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سبزی فروش ندیم اور 14سالہ بیٹا عبداللہ لوڈر رکشہ پر سبزی منڈی جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ لوڈر رکشے کی غلطی کے باعث ہوا، ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، باپ بیٹے کی لاشیں سول اسپتال سمندری منتقل کردی گئی ہیں۔

گزشتہ روز بھی ایک افسوسناک واقعے میں خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں ڈوب کرباپ بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سندھ میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا، جو پکنک منانے کی غرض سے یہاں پہنچے تھے۔

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

ریسکیو حکام کے مطابق باپ بیٹے کی لاشوں کو دریائے سندھ سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔