حسینہ واجد کی خفیہ جیل کا انکشاف

بنگلہ دیش کی مستعفی اور بھارت فرار ہونے والی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی خفیہ جیل کا انکشاف ہوا ہے۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد جو عوامی احتجاج کے بعد 16 سالہ اقتدار کے ساتھ ملک بھی چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں ان کی خفیہ جیل کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خفیہ جیل آئینہ گھر کے نام سے تھی جس میں وہ اپنے مخالفین کو قید رکھتی تھیں۔ بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد بیرسٹر احمد بن قاسم کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر اور ہتھکڑیاں پہنا کر 8 سال میں پہلی بار خفیہ جیل آئینہ گھر سے باہر نکالا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پستول کی آواز سن کر انہوں نے اپنی سانسیں روک لی تھیں لیکن انہیں مارنے کی بجائے ڈھاکا کے مضافات میں ایک کار سے زندہ باہر پھینک دیا گیا۔

مسلسل قید کے باعث بیرسٹر احمد بن قاسم کو بنگلہ دیش میں ہونے والی بغاوت کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا جو ان کی اچانک رہائی کا باعث بنی۔

احمد بن قاسم کو ان کے والد اور جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کی وجہ سے اغوا کیا گیا تھا،۔وہ اپنے والد کا کیس لڑ رہے تھے اور جب انہیں اغوا کیا گیا تو اس کے چار دن بعد ہی ان کے والد کو پھانسی دے دی گئی۔

40 سالہ احمد بن قاسم نے بتایا کہ 8 برس میں پہلی بار مجھے تازہ ہوا نصیب ہوئی جب وہ لوگ آئے تو میں سمجھا تھا کہ وہ مجھے مار ڈالیں گے۔

https://urdu.arynews.tv/sheikh-hasina-wazed-ran-out-of-money-to-buy-clothes-in-india/