اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
مرکزی بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں مئی 24 کے مقابلے جون 24 میں 1098 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے حکومت کے مجموعی قرضے 68 ہزار 914 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئے۔
مئی 2024 میں حکومت کے مجموعی قرضے 67ہزار 816 ارب روپے تھے۔ جون 23 کے مقابلے جون 24 میں حکومت مجموعی قرضوں میں 13.30 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایک سال میں حکومت کے مجموعی قرض میں 8ہزار 73 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جون 23 میں حکومتی قرض 60 ہزار 841 ارب روپے سے جون 24 تک 68 ہزار 914 ارب روپے ہو گئے۔
24 کروڑ کی آبادی کے لحاظ سے فی کس شہری 2 لاکھ 87 ہزار روپے کا مقرض ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 23 سے جون 24 تک حکومت کے مقامی قرض میں 8350 ارب روپے کا قرض لیا۔ وفاقی حکومت کے مقامی قرض جون 2024 تک بڑھ کر 47 ہزار 160 ارب روپے ہوگئے۔
جون 23 کے مقابلے جون 24 میں حکومت کے بیرونی قرض میں 277 ارب روپے کمی ہوئی جب کہ جون 2024 میں حکومت کے بیرونی قرض 21 ہزار 754 ارب روپے رہ گیا۔