ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم سے 2 افراد موقعے پر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ شور کوٹ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کا شکار بس پارہ چنار سے بلوچستان جارہی تھی۔
گزشتہ روز بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، فیصل آباد میں سبزی فروش ندیم اور 14سالہ بیٹا عبداللہ لوڈر رکشہ پر سبزی منڈی جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ لوڈر رکشے کی غلطی کے باعث پیش آیا تھا، ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، باپ بیٹے کی لاشیں سول اسپتال سمندری منتقل کردی گئی تھی۔