اسلام آباد : سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کوبجلی بلوں سے پریشان 25 کروڑ پاکستانیوں کیلئے دعا کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر شہری 40 آئی پی پیزفیملیز کے معاہدوں کے باعث شدید پریشان ہے، آئی پی پیز معاہدوں سےگھریلو،کمرشل، صنعتی،زرعی صارفین کاجینا محال ہوچکا ہے۔
سابق نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ آج جمعہ کوبجلی بلوں سےپریشان25کروڑپاکستانیوں کیلئےدعاکی جائے،ہم اداروں ، حکومت اور سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صارفین کو آئی پی پیز کی کیپسٹی پےمنٹس سےبچایاجائے کیونکہ پاور سیکٹرمیں بدانتظامی ،نااہلی سےبجلی کی قیمتیں نا قابل برداشت ہوچکی ہیں۔