بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے چناب میں سیلابی ریلہ چھوڑ دیا

سیلابی ریلہ

اسلام آباد: بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک سیلابی ریلہ چھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت کا چھوڑا گیا سیلابی ریلہ کسی بھی وقت پاکستانی حدود میں داخل ہوگا، دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے دریائے چناب میں اس وقت پانی کی سطح 87000 کیوسک ہے، دریائے چناب میں پانی کی سطح دو لاکھ سے ڈھائی لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

درایائے راوی میں جسر، شاہدرہ سے 40 ہزار سے 55 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نالہ بئیں میں درمیانے درجے کا سیلاب، پلکو میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

ڈی جی عرفان کاٹھیا کے مطابق ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و انتظامیہ ہائی الرٹ ہے سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔