جمائما سائبر ہراسانی کا شکار، پاکستان سے آنے والی ای میلز بلاک کر دیں

جمائما سائبر ہراسانی کا شکار، پاکستان سے آنے والی ای میلز بلاک کر دیں

لندن: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سائبر ہراسانی کا شکار ہونے پر پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز بلاک کر دیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ پاکستان میں اُن دوستوں کیلیے ہے جو جائز طریقے سے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے سائبر ہراساں کرنے کی وجہ سے پاکستان سے تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑا، پی ٹی آئی کے مایوس مخالفین آن لائن ہراساں کرنے کی مہم میں شامل ہیں۔

جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ بڑی مشکل میں پھنس گئے

جمائما گولڈ اسمتھ نے پیغام میں لکھا کہ پاکستان میں ایکس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، صرف وی پی این استعمال کرنے والے میرا پیغام دیکھ سکیں گے۔

آکر میں انہوں نے لکھا کہ پاکستانی سیاست ایسا تحفہ ہے جو ملک چھوڑنے کے 20 سال بعد بھی پیچھا کر رہا ہے۔

جمائما سائبر ہراسانی کا شکار، پاکستان سے آنے والی ای میلز بلاک کر دیں