خیبر پختونخوا کے مواصلات اور تعمیرات کے وزیر شکیل خان نےاستعفیٰ دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شکیل خان نے الزام لگایا صوبائی حکومت میں انتہا سے زیادہ کرپشن کی جارہی ہے، حکومتی کرپشن کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ لابی اس قدرمضبوط ہیں کہ استعفیٰ دینے پرمجبور ہوا۔
شکیل خان کا کہنا تھا کہ کابینہ سے استعفیٰ دینے کی وجوہات ایوان میں بیان کروں گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدرعاطف خان کہتے ہیں شکیل خان دس سال کابینہ میں ساتھ رہے، ان سےزیادہ ایماندار وزیر نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے پوچھنے پر انہوں نے کابینہ میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی، شکیل خان کیخلاف سازش کی گئی، دو کرداروں کو وقت آنے پر بےنقاب کریں گے۔