ایران کس کو اسرائیل میں نشانہ بنائے گا؟ الرٹ جاری

ایران اور حزب اللہ اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

اسرائیل کی Ynet نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی کابینہ کے ارکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ اعلیٰ اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

اہداف میں اسرائیلی وزراء، پارلیمنٹ کے ارکان، موجودہ یا سابق فوجی افسران، یا انٹیلی جنس اہلکار شامل ہو سکتے ہیں۔

Ynet نے کہا کہ اسرائیل کی شن بیٹ جاسوسی ایجنسی خطرے کی وجہ سے انتہائی چوکس ہے۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے متوقع حملے کے لیے تیار ہے، جنہوں نے 31 جولائی کو تہران میں حماس کے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔