بنگلادیش: طلبا کیلیے بڑی خبر آگئی

بنگلا دیش میں ایک ماہ کی بندش کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم نے تمام جامعات کالجز اور اسکول کھولنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ہنگاموں کے دوران سترہ جولائی کو طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانےکےلیے تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کےلیے بند کر دیے گئے تھے۔

ابتدائی طور پر، 12 سٹی کارپوریشنوں اور نرسنگدی میونسپلٹی کے علاوہ تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں 4 اگست کو کلاسیں دوبارہ شروع ہونے والی تھیں لیکن اسے بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔

دریں اثنا، ملتوی شدہ ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (HSC) اور اس کے مساوی امتحانات 11 ستمبر سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ نظرثانی شدہ روٹین کے مطابق امتحانات 23 اکتوبر کو مکمل ہوں گے۔

علاوہ ازیں روڈ ٹرانسپورٹ اور پلوں کے مشیر محمد فضول کبیر خان نے اتوار کو کہا کہ ڈھاکا میٹرو ریل خدمات زیادہ سے زیادہ سات دنوں کے اندر دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

انہوں نے یہ اعلان ڈھاکہ میں وزارت کے حکام کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کے دوران کیا۔