’آئی پی پیز کا معاملہ فراڈ ہے مجھے مسئلہ حل کرنے دیا جائے تو فوری ہو سکتا ہے‘

سابق گورنر سندن عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ میرے پاس آئی پی پیز کے مسئلے کا حل موجود ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے مسئلے پر کمیٹی بنانےکی ضرورت نہیں یہ اوپن اینڈشٹ کیس ہے آئی پی پیز کا معاملہ فراڈ ہے مجھے مسئلہ حل کرنے دیا جائے تو فوری ہو سکتا ہے۔

سابق گورنر نے کہا کہ آئی پی پیز کا مسئلہ تفصیل میں حل کرنا ہے تو فراڈ کے پیچھے بہت ساری چیزیں کھلیں گی آئی پی پیز فراڈ میں منی لانڈرنگ بھی کھلےگی ان آئی پی پیز میں 93 فیصد تو مقامی سرمایہ کاری ہے کون سے قانون میں ہےحکومت آئی پی پیز کو پیسہ دیتی جائے اور وہ اپنا کام نہ کریں، بند پلانٹس کو کیوں کیپیسٹی چارجز دیے جا رہے ہیں، مسئلہ فوری حل کیا جا سکتا ہے۔

عشرت العباد کا کہنا تھا میری اسی سال ہی وطن واپسی ہو گی میں ابھی لوگوں کو اکٹھا کر رہا ہوں گورننس کے مسائل ہیں، سیاسی جماعتوں سےبہت زیادہ ناامیدی ہے میرے ساتھ بہت سے اچھے لوگ کھڑے ہیں، وقت آنے پر بتاؤں گا، مفتاح اسماعیل اور شاہدخاقان اپنا کام کر رہے ہیں مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان سے سوچیں ملتی ہیں، ملکر کام ہو سکتا ہے میرے ساتھ جو لوگ ہیں وہ زیادہ تر سیاست سےتعلق رکھتےہیں۔