پاکستان کرکٹ کے لیے بری خبر ہے کہ اہم قومی فاسٹ بولر بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 21 اگست سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی کراچی سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا ہے جو 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
تاہم سیریز سے قبل شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان فاسٹ بولر عامر جمال کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے اور انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
عامر جمال کو کاؤنٹی کرکٹ کے دوران کمر کی انجری ہوئی تھی اور انہیں فٹنس کلیئرنس سے مشروط کر کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ حتمی ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ ایسی بنائی جا رہی ہے جو فاسٹ بولرز کو مدد دے گی۔
https://urdu.arynews.tv/pindi-stadium-pitch-salman-agha/