لاہور: سفاک باپ نے بیٹی کو پسند کی شادی کرنے کے جرم میں دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی جسے ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے بچا لیا۔
کٹار بند روڈ پر ایک لڑکی کو دریا میں پھینکتا دیکھ کر مقامی گارڈ نے فوری طور پر15پر اطلاع دی، پیٹرولنگ پر مامور ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار بروقت پہنچ گئے اور لڑکی کو بچالیا۔
ڈولفن اسکواڈ کے مطابق لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے، لڑکی نے بتایا ہے کہ میرا والد مجھے دریائے راوی میں پھینکنا چاہتا ہے۔
گھریلو ناچاقی اور بغیر اجازت پسند کی شادی کرنے پر باپ برکت علی اور اس کے کزن محمد امین نے مل کر واردات کرنے کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔