پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور سلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے ایک دوسرے کی بائیو پک کے لیے اداکاروں کا انتخاب کر لیا۔
حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولن ہیرو ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی ریکارڈ ساز تھرو کر کے نہ صرف اولمپک کی تاریخ کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا بلکہ پاکستان کو انفرادی سطح پر پہلا گولڈ میڈل بھی جتوایا جب کہ روایتی حریف بھارتی نیرج چوپڑا نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔
ارشد ندیم کی وطن واپسی کے بعد جہاں سرکاری اور نجی سطح پر ان کی بھرپور پذیرائی، شاندار استقبال اور انعامات کی برسات ہو رہی ہے وہیں کچھ حلقوں کی جانب سے پاکستانی ہیرو پر فلم بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا جو اسٹیڈیم میں دوران مقابلہ تو ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں لیکن کھیل سے باہر ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں جو ایک دوسرے کے لیے عزت واحترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔
ان دنوں دونوں جیولن تھروور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی بائیو پک کے لیے اداکاروں کا انتخاب کیا ہے۔
ارشد نے جو تھرو پھینکی وہ ان کے کریئر کی سب سے بڑی جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ایک ویڈیو اِن دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان دونوں نے ایک دوسرے کی بائیوپک کیلئے موزوں بالی وڈ اداکاروں کے نام بتادیے۔
میڈل تقریب کے بعد ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے خصوصی انٹرویو دیا، جس میں اینکر نے نیرج چوپڑا سے سوال کیا کہ اگر ارشد ندیم پر بائیوپک بنتی ہے تو آپ اُن کے کردار کے لیے کس اداکار کا انتخاب کریں گے؟
جواب میں نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد کے کردار کے لیے میرا انتخاب بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن ہوں گے کیونکہ اُن کا قد بھی ارشد ندیم کی طرح لمبا ہے۔
دوسری جانب جب نیرج چوپڑا کی بائیوپک کے حوالے سے ارشد ندیم سے سوال کیا گیا تو اُنہوں نے نیرج کے کردار کے لیے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کے بعد معروف پاکستانی مصنف عمران ملک ان پر فلم بنانے کا اعلان کر چکے ہیں جب کہ نامور اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ وہ ارشد ندیم کی زندگی پر ڈراما بنانے کا سوچ رہے ہیں۔
اسی حوالے سے پاکستانی اداکار وگلوکار محسن عباس حیدر نے بھی فیس بُک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘براہِ کرم ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنائی جائے، جس میں ان کی اولمپکس میں فتح تک کی کہانی دکھائی جائے۔ میں اس بائیو گرافی میں ارشد ندیم کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا۔
https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-book-and-film/