اسلام آباد : وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں آئی ٹی کا کردار زندگی کے ہر شعبے میں ہے، معیشت،سیکیورٹی یاکوئی اورشعبہ ،آئی ٹی پرمنتقل ہورہے ہیں۔
وزیر مملکت آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کازیادہ حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے، ملکی ترقی کیلئےنوجوانوں کو با اختیار بنانا ضروری ہے۔
انھوں نے بتایا کہ حکومت نےنوجوانوں کوآئی ٹی کےشعبےمیں تربیت دینےپرتوجہ مرکوزکررکھی ہے، ڈیجیٹل اسکلزکےفروغ کیلئےبجٹ میں خطیررقم مختص کی گئی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ کوریاکےساتھ ملکرپہلاآئی ٹی پارک بنارہےہیں، آئی ٹی پارک سےروزگارکے10ہزارمواقع پیداہوں گے، وسراآئی ٹی پارک کراچی میں میں بنےگا،کوشش ہے جلد مکمل ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک میں ای روزگار سینٹرزکھولے جارہے ہیں، ہو، خواتین کےاسٹارٹ اپس کےاندراج کیلئےبھی انکوبیشن سینٹرقائم کیاجائےگا، رواں سال 250 ای روزگارسینٹر کھولے جائیں گے۔