اننیا پانڈے کی ’کال می بائی‘ ہالی ووڈ شوز کا چربہ نکلی

اننیا پانڈے

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی آنے والی ویب سیریز ’کال می بائی‘ ہالی ووڈ شوز کا چربہ نکلی۔

دھرما پروڈکشن کی جانب سے ویب سیریز کال می بائی کا ٹریلر آج ریلیز کیا گیا جس میں اننیا پانڈے اور ویر داس مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم کی کہانی ساؤتھ دہلی گرل بیلا کے گرد گھومتی ہے جس کی پیدائش منہ میں سونے کا چمچہ لیے ہوئی ہے۔

بیلا عیش و عشرت کی زندگی گزار رہی ہے اور زندگی کی مشکلات سے مکمل طور پر بے خبر ہے، تاہم تقدیر اپنا راستہ اختیار کرتی ہے اس کی زندگی زوال پذیر ہوجاتی ہے۔

اس کے بعد بیلا تیز رفتار دنیا میں اپنے آپ کو برقرار رکھنے کے لیے نوکری کرنے اور روزمرہ کے چیلنجوں کا سامنا کرنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔

تاہم جیسے ہی کال می بائی کا ٹریلر لانچ کیا گیا اسے نیٹیزین کی جانب سے اپنی رائے کا اظہار کا موقع اور انہوں نے فلم کو ہالی ووڈ شوز کا چربہ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’فلم ’ٹو بروک گرلز‘ کا سستا ورژن ہے، ایک مداح نے لکھا کہ یہ فلم ٹو بروک گرلز کا بھارتی ڈھانچہ ہے اور اس میں ایملی ان پیرس کی جھلک بھی دکھائی دی ہے۔

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’نیپو کڈز صرف کاپی فلموں پر ہی اداکاری کرسکتے ہیں۔