قومی کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں فاسٹ بولر میر حمزہ کی جگہ اچانک محمد علی کی شمولیت وجہ بتا دی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پنڈی اسٹیڈیم کی پچ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار قرار دی جا رہی ہے۔ اسی لیے پاکستان نے میچ میں بغیر اسپیشلسٹ اسپنر چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور جو ابتدائی طور پر جو نام سامنے آئے، ان میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور میر حمزہ شامل تھے۔ تاہم گزشتہ روز جب فائنل الیون کا اعلان کیا گیا تو اس میں میر حمزہ کی جگہ محمد علی کو شامل کیا گیا تھا۔
اس فیصلے کو قومی کپتان شان مسعود نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ محمد علی نے حالیہ سیریز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے جب کہ بارش کی پیشگوئی ہے اس کنڈیشنز میں وہ ہمیں وکٹیں لے کر سکتے ہیں۔
شان مسعود نے یہ بھی کہا کہ بولنگ لائن اَپ میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ بھی ٹیم کو جلد وکٹیں دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے، کیونکہ دونوں کرکٹرز میں سوئنگ اور سیم کی اچھی خوبیاں ہیں جو ٹیم کیلئے فائدہ مند ہوسکتی ہے۔
انہوں نے میچ کے لیے چار فاسٹ بولرز کی شمولیت اور ریگولر اسپنر شامل نہ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ پندی کی پچ سے پیسرز کو زیادہ مدد ملتی ہے جب کہ اسپنرز زیادہ موثر نہیں جس کی وجہ سے اسپیشلسٹ اسپنر کو شامل نہیں کیا گیا۔
https://urdu.arynews.tv/pak-bangladesh-first-test-match-delayed-due-to-wet-outfield/