برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات : ملزم فرحان آصف نے اعتراف جرم کرلیا

برطانیہ فیک نیوز ملزم فرحان

لاہور : برطانیہ میں فیک نیوزکے ذریعے فسادات کی تحقیقات میں ملزم فرحان آصف نےاعتراف جرم کرلیا،ملزم کے سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے سے برطانیہ میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات میں ملوث فرحان آصف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا دوران تفتیش ملزم فرحان آصف نےاعتراف جرم کرلیا، ملزم نےایکس اکاؤنٹ پر برطانیہ میں چاقو زنی واقعےکی تصاویرشیئرکیں اور ایکس اکاؤنٹ ہینڈلرنےویب سائٹ پرآرٹیکل بھی پوسٹ کیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ آرٹیکل میں17سالہ علی ال شکاتی کو چاقو زنی واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا، آرٹیکل میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار ہونے والا مسلم ہے، آرٹیکل میں حملہ آور کو برطانیہ میں پناہ گزین بھی بتایا گیا۔

ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کی وجہ سے برطانیہ میں فسادات پھوٹ پڑے، ایکس اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت فرحان آصف کے نام سے ہوئی، جس نے غیر ملکی چینل کوغلط معلومات دینے کا بھی اعتراف کیا۔

مقدمے کے مطابق معلومات میں ملزم نےالزام دیگرلوگوں پرعائدکرنےکی کوشش کی، دوران تفتیش ایکس اکاؤنٹ ملزم کاہی ہونےکی تصدیق کی گئی۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے2 لیپ ٹاپ اورایک موبائل فون برآمدکیاگیا، مقدمہ پیکاایکٹ کی دفعہ9اور10اےکےتحت درج کیاگیا، مقدمہ سائبرکرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

دوسری جانب گرفتارملزم فرحان کوعدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نےملزم کاایک روزکاجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور کل دوبارہ پیش کرنےکاحکم دے دیا۔