بنگلادیشی فاسٹ بولر حسن محمود کا کہنا ہے کہ اسپنرد کو نہ کھلانا مینجمنٹ کا فیصلہ ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بنگلا دیشی فاسٹ بولر حسن محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ پر گھاس تھی، اچھی لینتھ پر بولنگ کرواکر پاکستانی بیٹرز کی وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سورج کل نکلا تو پچ پر باؤنس پیدا ہوگا، پاکستان کو 200 سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
حسن محمود کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ مدد کرے تو بولرز کے لیے بہت کچھ آسان ہوجاتا ہے، ٹیسٹ میں اسپنرز کو نہ کھلانا مینجمنٹ کا فیصلہ ہے۔
پاکستان نے 4 وکٹ پر 158 رنز بنالیے ہیں، سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
عبداللہ شفیق 2 اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تاہم کپتان شان مسعود کو 6 رنز پر شریف الاسلام نے آؤٹ کیا لیکن وہ آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں آگئے اور کیچ سے متعلق امپائر سے بحث کرتے دکھائی دیے۔
بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔