اسرائیلی فوج اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا

اسرائیلی فوجی

ترجمان اسرائیلی فوج نے حماس کے ہاتھوں بنائے گئے اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی میں ناکامی کا اعتراف کر لیا۔  

ترجمان نے بیان میں کہا کہ ملبوں سے یرغمالیوں کی بازیابی ناممکن ہے غزہ میں آپریشن کےذریعےتمام قیدیوں کی واپسی ممکن نہیں۔

صہیونی فوج نے خان یونس میں سرنگ سے 6 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں برآمد کی تھیں۔ 10ماہ کی جنگ میں اسرائیلی فوج 250 میں سے صرف 4 یرغمالی بازیاب کرا سکی ہے۔

کچھ یرغمالی فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں رہا ہوئے اور بیشتر خود اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہوئے۔ حماس کے پاس اب بھی 109اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔

خان یونس میں قید کیے گئے 6 اسرائیلی یرغمالی حماس کے ہاتھوں قتل نہیں ہوئے، بلکہ اسرائیلی حملے میں ایک سرنگ میں گیس بھرنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ چھ اسرائیلی یرغمالی – جن کی لاشیں منگل کو ایک اسرائیلی کارروائی میں غزہ سے برآمد ہوئی تھیں – ممکنہ طور پر خان یونس پر اسرائیلی فوجی حملے کے دوران ایک سرنگ میں گیس کے اخراج سے ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) اور اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی (ISA) نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیلی شہریوں کے نام بھی جاری کر دیے ہیں، اسرائیلی فوج نے ان میں سے ابراہم موندر کے علاوہ باقی تمام یرغمالیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔