سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں بلجرشی گورنریٹ میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک غیرملکی کو دو لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کے ترجمان نے بیان میں بتایا کہ یمنی شہری وسیم عبدہ یحیی کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مملکت میں قانون کے تحت ہراساں کرنے کے جرم کا ارتکاب کرنے والے کو دو سال سے زیادہ کی قید اور ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ یا ان دو میں سے ایک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں سیکورٹی حکام نے بتایا کہ ’گزشتہ اتوار سے لاپتہ ہونے والی سعودی مل گئی ہے، جو ہماری تحویل میں خیریت سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑکی کی صحت اچھی ہے اور تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرلیا گیا۔ لڑکی کے ساتھ کیا معاملہ ہوا ہے، اس حوالے سے فوری طور آگاہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر الباحہ کے کالج آف ٹیکنالوجی کی طالبہ اشواق سعید الزھرانی کے لاپتہ ہونے کی خبر وائرل ہوئی تھی۔
ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل، اصل حقائق سامنے آگئے
لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ کئی دن گزر جانے کے باوجود لڑکی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا اور اس کا موبائل فون بھی بند تھا، انہوں نے اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔