15 لاکھ روپے کے قیمتی طوطے چوری کرنے والا گروہ گرفتار

قیمتی طوطے

لاہور : صوبائی دارلحکومت میں 15 لاکھ روپے کے قیمتی طوطے چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15لاکھ روپےکےقیمتی طوطے چوری کرنے والے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان ڈی ایچ اے فیز5 میں دکان کی دیوار توڑ کر طوطے چوری کرکے فرار ہوئے تھے۔

حکام نے کہا کہ نشترکالونی پولیس نے دوران پٹرولنگ مشکوک جان کراعظم چوک پرملزمان کو چیک کیا تو ملزمان سے 15 لاکھ روپے مالیت کے 3 قیمتی طوطے برآمد ہوئے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان کاشف اورعظیم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔