مکسڈ مارشل آرٹس: پاکستانی فائٹر بانو بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا

بانو بٹ

لاہور: مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے ویمنز فائنل مقابلے میں بانو بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا

اے آر وائی نیوز کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے ویمنز فائنل مقابلے میں پاکستانی فائٹر بانو بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

بانو بٹ نے فائنل میں قازقستان کی حریف کو شکست دی۔

بانو بٹ نے 47.6 کلو گرام کیٹیگری میں قازقستان کی فائٹر گلناز کو شکست دی، چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے واحد گولڈ میڈل بانو بٹ نے جیتا۔

بانو بٹ آئی ایم ایم اے ایف کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

مردوں کے فائنل مقابلوں میں دو پاکستانی فائٹرز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، دونوں سلورمیڈل کےحقدار بنے۔

ذیشان اکبر کو کرغزستان کے فائٹر نے شکست دی جبکہ عبدالمنان کو تاجک کھلاڑی نے زیر کیا، ذیشان اکبر کا کہنا ہے گولڈ یا سلور سے فرق نہیں پڑتا، مقابلے کے لیے رِنگ میں اترنا بھی بڑی کامیابی  ہے۔