انجینئرنگ کے طالب علم کا انتہائی بے دردی سے قتل

بھارت کے حیدرآباد میں بالاپور میں واقعہ ایک ہوٹل میں انجینئرنگ کے طالب علم کو انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالب علم کے قتل کا افسوسناک واقعہ بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انجینئرنگ کا طالب علم پرشانت عربین مندی ریسٹورنٹ میں دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا کہ تین نامعلوم افراد نے ہوٹل میں داخل ہو کر اس پر حملہ کیا، جس کے باعث پرشانت موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اب تک کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مقتول کسی لڑکی سے محبت کرتا تھا، لڑکی کے رشتہ داروں نے اسے قتل کیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اترپردیش کے بریلی کے کوتوالی علاقے میں ہوٹل میں ایک لڑکی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی سٹی راہل بھاٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب ہوٹل کے کمرے سے بدبو اُٹھنا شروع ہوئی۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوٹل کے عملے نے اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔

طلاق یافتہ خاتون کا ہر ماہ 6 لاکھ دینے کا مطالبہ، عدالت نے کیا فیصلہ دیا؟

پولیس کے مطابق لڑکی کو بے رحمی سے قتل کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ لڑکی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔