راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں ہمشیرہ علیمہ خان کو اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےآج ملاقات ہوئی ،8 ستمبرکوبڑاجلسہ ہوگا۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا مجھے بتایا گیا جلسہ ملتوی کردیں انتشارکےخدشات ہیں، مجھےجلسہ منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا تھا، میرےپاس خود آئےتھے۔.
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے وارننگ بھی دی اورکہا 8 ستمبرکیلئے این اوسی مل جائے۔
انھوں نے بتایا کہ بانی نے کہا لوگوں کو کہہ رہا ہوں جلسہ منسوخی کاسنیں توآپ نےاب نہیں ماننا، اگرآپ سنیں میں نے جلسہ منسوخ کردیا تو آپ نےنہیں ماننا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ ہم نے سنا اعظم سواتی کو بلا کر بانی پی ٹی آئی نے جلسہ ملتوی کردیا، عوام کی بڑی تعداد جلسے میں آرہی تھی اور یہ گھبرائےہوئےتھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صبح 7بجےجیل میں ملاقات ہوناہمارے لئے بھی عجیب بات تھی، آڈیو میری تھی، ہم سب حیران تھے اچانک کیسے جلسہ ملتوی ہوگیا۔