ایران بس حادثہ، جاں بحق افراد کے ورثا کو فی خاندان 50 لاکھ دینے کا اعلان

ایران بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کے ورثا کو سندھ حکومت کی جانب سے فی خاندان 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دو روز قبل ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 28 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوئے تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایران بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کے لیے فی خاندان 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بھی فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر میتیں واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران سے سی ون 30 طیارے میں زائرین کی میتیں پاکستان لائی جا رہی ہیں اور طیارے نے سکھر میں اترنا تھا، تاہم حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث سکھر ایئرپورٹ کے رن وے کی لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے اب یہ طیارہ موہن جو دڑو یا جیکب آباد ایئرپورٹ پر اتارا جائے گا۔

https://urdu.arynews.tv/sukkur-airport-runway-lights-damaged-dead-body-pilgrims/