پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ہم سمجھ رہے تھے کہ پچ پر پیس اور باؤنس ملے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
بنگلادیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں اظہر محمود نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کو صرف اسپن کیلئے سازگار نہیں کہہ سکتے راولپنڈی ٹیسٹ یکطرفہ نہیں، پاکستان مزید لیڈ لینے کی کوشش کرے گا۔
https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-test-bangladesh-316-for-5-3rd-day-stumps/
اظہرمحمود نے کہا کہ ایسی پچ ہونی چاہیے جس میں اسپن اور فاسٹ باؤلرز دونوں کو مدد ملے ٹیسٹ کرکٹ تب ہی لوگ دیکھیں گے جب پچ اچھی ہوگی، دوسرے ٹیسٹ میں چاہتے ہیں پچ میں باؤنس زیادہ پیدا ہو ہم سمجھ رہےتھےکہ پچ پر پیس اور باؤنس ملےگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو فارم میں واپس آنے کیلئےکچھ وقت لگےگا شاہین آفریدی بہترین بولر ہیں ایک اننگز سے نہیں کہہ سکتےفارم میں نہیں۔
کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ میچ وکٹیں لے کر ہی جیت سکتے ہیں مستقبل میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ بولرز وکٹیں لے سکتے ہیں جب کہ خرم شہزاد اور محمدعلی نے پلان کے ساتھ باؤلنگ کی ہے۔