لاہور میں پانچ سالہ بچی کا قاتل والد کا دوست اور پڑوسی نکلا

لاہور میں پانچ سال کی بچی فجر کا قاتل والد کا قریبی دوست اور پڑوسی نکلا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے باٹاپور کی پانچ سال کی فجر کا قاتل والد کا قریبی دوست اور پڑوسی نکلا ہے، بچی دس اگست کو لاپتہ ہوئی، ملزم کاشف بچی کے والد سے تاوان مانگتا رہا، والد کے ساتھ مل کربچی کو تلاش بھی کرتا رہا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ملزم کو گرفتارکیا، ملزم نے اغوا اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر بچی کے کپڑے اور باقیات برآمد کرکے جسم کے ٹکڑے فارنزک لیب بھجوا دئیے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی مرمت کرنے والا ملزم کاشف خود تین بچوں کا باپ ہے، ساس کے گھر ڈکیتی میں بھی ملوث رہا، موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتا رہا ہے، ملزم نے بچی کو اغوا کرنے کے آدھے گھنٹےمیں ہی قتل کردیا تھا۔

ملزم وائس چینجر لگا کر دوست کو فون کرکے تاوان مانگا، فجرکے والد ارشد کی  پچیس لاکھ کی کمیٹی نکلی تھی جس کا کاشف کوعلم تھا، خود کاشف نے پہلے ہی ارشد سے پانچ لاکھ روپے قرض لے رکھےتھے۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مزید تفتیش جاری ہیں۔