کراچی میں موسلا دھار بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں کل سے 29 اگست کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی، میرپورخاص، سکھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، کراچی میں موسلا دھار بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات ہلکی بوندا باندی کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے، جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں کل سے 29 اگست کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی اور وسطی سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ میں بارش کا امکان ہے۔

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

آج بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مہمند، خیبر،باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔