شاہین اور انشا آفریدی کے بیٹے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے بیٹے کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

 شاہین شاہ آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ”علی یار” رکھا ہے جبکہ فاسٹ بولر بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خبر ملنے کے بعد خوشی سے سرشار ہیں کیونکہ وہ بھی نانا بن گئے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے نومولود بیٹے کی پہلی جھلک وائرل ہورہی ہے جس میں نومولود کو سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

صارفین کی جانب سے شاہین کے بیٹے کو نانا میں ملایا جارہا ہے اور چھوٹا شاہد آفریدی قرار دیا جارہا ہے۔

 شاہین آفریدی نے فاسٹ بولر حسن محمود کی وکٹ حاصل کی اور جشن مناتے ہوئے یہ وکٹ نومولود بیٹے کے نام کی۔

یہ پڑھیں: شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش، بچے کا نام کیا رکھا؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین جشن مناتے ہوئے بیٹے کو گود میں لینے کا اشارہ کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)