واشنگٹن: امریکا نے روس پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش میں ماسکو اور چین کی 105 کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے 105 روسی اور چینی کمپنیوں کو یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی فوج کی مبینہ حمایت پر تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔
ان میں 63 روسی، 42 چینی اور 18 ممالک کی کمپنیاں شامل ہیں۔ کمپنیوں کو روسی فوج سے متعلقہ فریقوں کو امریکی الیکٹرانکس بھیجنے سے لے کر یوکرین میں روس کے استعمال کیلیے ہزاروں Shahed-136 ڈرون تیار کرنا شامل ہے۔
فہرست میں شامل ہونے سے امریکی سپلائرز کو ٹارگٹڈ کمپنیوں کو بھیجنے سے پہلے ایک مشکل لائسنس حاصل کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں، بیرون ملک سپلائرز کو ان کمپنیوں کو بھیجنے سے پہلے وہی امریکی لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
جوبائیڈن انتظامیہ کے ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ یوکرین میں روس کی جنگ کی حمایت کرنے والی کمپنیوں پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔