حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس اجلاس میں اہم بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مشترکہ اجلاس میں اہم بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پہلے ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر رکھے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 26 اگست کو شام پانچ بجے جب کہ سینیٹ اجلاس منگل 27 اگست کو شام پانچ بجے ہوگا۔

صدر پاکستان نے ایوان زیریں اور ایوان بالا کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 1-54 کے تحت طلب کیے ہیں۔