ہڑتال کے اعلان پر تاجروں کو مذاکرات کی دعوت

تاجروں ہڑتال

28 اگست کی ہڑتال پر ایف بی آر نے تاجروں کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

تاجروں کی ہڑتال پر چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے تاجر نمائندوں کومذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین کی ہدایت پر ممبر آپریشنز نے تاجر رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے تاجروں کو 27 اگست کو 3 بجے ایف بی آر اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے جس میں تاجر دوست اسکیم کے ترمیمی ایس آراو پر مشاورت ہوگی امید ہے تاجر رہنما مثبت جواب دیں گے۔

چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست  اسکیم کا کہنا تھا کہ ملک ہڑتال واحتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا ہم تمام مسائل کو مل جل کر حل کرنے کے خواہاں ہیں تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کریں گے۔