ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے جیولری شاپ میں لوٹ مار اور فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی

ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے جیولری شاپ میں لوٹ مار اور فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی

بھارت کی ریاست راجستھان کے علاقے بھیواڑی میں نقاب پوش ڈاکو جیولری شاپ میں لوٹ مار کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے بآسانی فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ جمعے کو پیش آیا، جیولری شاپ کے اندر اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز حاصل کر لیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکان کے اندر کی فویج میں دیکھا گیا کہ نقاب پوش ڈاکوؤں کا پانچ رکنی گروہ بندوقوں، لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ گاڑی سے اتر کر جیولری شاپ میں داخل ہوا۔

ایک ڈاکو نے شاپ کے باہر کھڑے گارڈ پر لاٹھی سے حملہ کیا اور ان کی رائفل چھین کر اندر گھس آیا۔

ڈاکوؤں نے دکان کے مالک جئے سونی اور بھائی مدھوسودن سونی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ دنوں شدید زخمی ہوگئے۔

ایک فوٹیج میں ملزمان کو لوٹ مار اور فائرنگ کے بعد اپنی گاڑی میں فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس کے مطابق جئے سونی، اس کا بھائی مدھوسودن سونی اور گارڈ سوجن سنگھ دکان پر تھے جب پانچ نقاب پوش ملزمان نے دھاوا بولا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جئے سونی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی تلاش اور شناخت کیلیے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ پولیس نے بتایا کہ راجستھان اور ہریانہ پولیس مشترکہ چھاپے مار رہی ہے اور ڈاکوؤں کو جلد سے جلد پکڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔