بنگلادیش کے سینئر بلے باز مشفق الرحیم نے پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر سب کے دل جیت لیے۔
37 سالہ کرکٹر نے اعلان کیا کہ وہ اپنے پلیئر آف دی میچ کی انعامی رقم بنگلا دیش میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے عطیہ کریں گے۔
بنگلہ دیش نے آخری اننگز میں 30 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ جیت حاصل کی۔ اس فتح سے مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پہلی اننگز میں شاندار سنچری کے ساتھ اہم کردار ادا کرنے والے مشفق الرحیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انہوں نے سنچری کو اپنے کیریئر کی بہترین اننگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ٹیم منجمنٹ، کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔