برطانیہ میں فسادات کے دوران اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچانے والا پاکستان نوجوان ہیرو آف لیسٹر اسکوائر کے نام سے مشہور ہوگیا۔
برطانیہ ان دنوں اپنی تاریخ کے بدترین فسادات کی زد میں ہے جس کے اثرات اب بھی جاری ہے اور حالات سنگین ہو رہے ہیں۔ ایسے حالات میں ایک پاکستانی نوجوان عبداللہ اپنے امن پسند اور انسانیت دوست رویے کے باعث ’’ہیرو آف لیسٹر اسکوائر‘‘ کے نام سے مشہور ہو گیا ہے۔
عبداللہ جو لندن میں بطور سکیورٹی گارڈ فرائض انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ فسادات میں 12 اگست کو لیسٹر اسکوائر پر ایک شخص کو گیارہ سال کی لڑکی اور اس کی والدہ پر چاقو سے وار کرتے ہوئے دیکھا۔
یہ خطرناک منظر دیکھ کر عبداللہ نے جوانمردی کا مظاہرہ کیا اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ملزم کو قابو کیا۔ نوجوان کی اس کاوش کے نتیجے میں اور ماں بیٹی کی جان بچائی۔
برطانیہ میں انسانیت کی خدمت کر کے پاکستان کی پہچان بننے والے اور ملک کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانے والے عبداللہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور وہ لندن م یں پراجیکٹ مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔