بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی،21 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنادیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں نے بزدلانہ حملے کیے، 25 اور 26 اگست کی رات دہشتگردوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے، بزدلانہ کارروائیوں میں موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گردہلاک جبکہ آپریشن کے دوران 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کیساتھ ناکام بنایا، کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے پُرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔

جاری بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں دہشتگردوں نے بس کو روکا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔