تاجروں کی جانب سے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال سے پہلے ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان اہم بیٹھک کل اسلام آباد میں ہوگی۔
کراچی کے تاجر رہنما چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال سے ملاقات پر تقسیم ہو گئے۔ تاجر دوست اسکیم پر چیئرمین ایف بی آر نےکل ملک کے اہم تاجر رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے رکھی ہے۔
کراچی کی مختلف تنظیموں کے 6 تاجر رہنماؤں کو چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کیلئے بلایا گیا ہے جس میں سے رضوان عرفان اور عتیق میر نے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کیلئے اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاجر رہنما منصور جیک اور شیخ حبیب نے بھی معذرت کی ہے تاہم آن لائن ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شرجیل گوپلانی نے کہا کہ میں کل چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال سے ملاقات کیلئے اسلام آباد جارہا ہوں۔
عتیق میر اور رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ تاجر دوست اسکیم میں ترامیم نہیں اسے ختم کیا جائے، تاجر دوست اسکیم کی جگہ فکس ٹیکس اسکیم لائی جائے۔
28 اگست کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے تناظر میں ایف بی آر حکام اور تاجر رہنماؤں میں ملاقات اہم قرار دی جارہی ہے۔