جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھتیں بارش میں ٹپکنے لگیں، انتظامیہ نے بالٹیاں رکھ دیں

کراچی میں بارش کی وجہ سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں، انتظامیہ نے پانی کوروکنے کے لیے جگہ جگہ بالٹیاں رکھ دیں۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ جناح ٹرمینل کے انٹرنیشنل ڈیپارجر لاؤنج کی چھت ٹپک رہی ہے، جناح ٹرمینل کے واک وے ایریا اور مسافروں کو طیارے تک پہنچانے والے گیٹ نمبر 22 کی چھتوں سے بھی پانی آنے لگا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے بارش کے پانی کوروکنے کے لیے جگہ جگہ بالٹیاں رکھ دیں، سڑکوں پر بھی بارش کے پانی سے ایئرپورٹ آنے والے مسافر رل گئے۔

سی اے اے ترجمان کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ جناح ٹرمینل کی بلڈنگ پرانی ہو گئی ہے، جناح ٹرمینل کی چھت کی واٹر پروفینگ پہلے کر چکے ہیں۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ کراچی میں بارش رکنے کے بعد جناح ٹرمینل کی چھت کی دوبارہ واٹر پروفینگ کی جائے گی۔