تیز بارشوں کے پیشِ نظر سندھ کے مختلف اضلاع میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد حیدرآباد میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے بھی کل تیزبارشوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔
واضح رہے کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ کل جمعرات 29 اگست کو کراچی میں تمام اسکول کھلے رہیں گے۔
کراچی کے ضلع وسطی میں تعلیمی اداروں کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے عام تعطیل کے احکامات جاری کیے گئے تھے، ضلع وسطی میں بارش کے باعث چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔