بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ابرار احمد، عامر جمال اور کامران غلام نے اسکواڈ جوائن کرلیا۔
اسپنر ابرار احمد اور بلےباز کامران غلام نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کر لیا۔ دونوں پلیئرز کو بنگلادیش اے کے خلاف میچ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کر لیا۔ شاہین آفریدی بیٹےکی پیدائش پر پہلے ٹیسٹ کے بعد گھر گئے تھے۔
آل راونڈر عامرجمال کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں عامرجمال کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہو گی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ تیس اگست سے شروع ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ یہ بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں پہلی فتح تھی۔