محسن نقوی کب ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن جائیں گے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی رواں سال دسمبر میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت بھی سنبھال لیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی رواں سال دسمبر میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت بھی سنبھال لیں گے۔ وہ روٹیشن پالیسی کے تحت اے سی سی کے اس عہدے پر براجمان ہوں گے۔

اے سی سی کے موجودہ سربراہ جے شاہ جو گزشتہ روز بلامقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہو چکے ہیں۔ وہ یکم دسمبر سے عالمی گورننگ باڈی میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ جے شاہ جنوری میں دوسری مدت کیلیے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بنے تھے اور ان کی دوسری مدت ایک برس کیلیے تھی۔ محسن نقوی کے صدر اے سی سی بننے کی خبر پہلے ہی اے آر وائی نیوز نے دے دی تھی۔

سال کے اختتام پر اے سی سی جنرل میٹنگ میں ان کے عہدے کی تصدیق ہوگی ، وہ 2 برس کیلیے ذمے داری سنبھالیں گے۔

https://urdu.arynews.tv/mohsin-naqvi-will-get-another-big-post-soon/