راولپنڈی :سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اہلیہ کو 2 دن میں سرکاری رہائشگاہ خالی کرنےکا حکم دے دیا گیا۔
سرکاری رہائشگاہ خالی کرانے کا حکم سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے احکامات کی تعمیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی ملازم ریٹائرمنٹ یا تبادلے کے بعد 2 ماہ سرکاری رہائشگاہ استعمال کر سکتا ہے تاہم تبادلےکے بعد 2ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا سرکاری رہائشگاہ خالی نہیں کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں دوٹوک کہا گیا کہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈٹ کے اہلخانہ 2دن میں سرکاری رہائشگاہ خالی کریں۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ رہائش خالی کرانے کے آرڈر پر آج وضاحت جاری کی جائیگی۔