بین اسٹوکس دورہِ پاکستان سے قبل صحت یابی کے لیے پُرامید ہیں۔
انگلینڈ کی ریڈبال ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اکتوبر میں انگلینڈ کے آئندہ دورہِ پاکستان میں مکمل طور پر حصہ لینے کے لیے ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے کی امید لگائے ہوئے ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں دی ہنڈریڈ میں ایک میچ کے دوران لگنے والی چوٹ نے انہیں سری لنکا کے خلاف جاری سیریز سے باہر کر دیا تھا۔ دھچکے کے باوجود، 33 سالہ اسٹوکس نے پہلے ہی نیٹ میں ہلکی بلے بازی کی تربیت دوبارہ شروع کر دی ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی صحت یابی کی پیشرفت کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔
اسٹوکس نے کہا میں بالکل ٹھیک ہوں، بس آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہوں، مجھے بیٹنگ میں کچھ ہچکچاہٹ ہے لیکن میں بال کو ہٹ کر پا رہا ہوں اور یہ میری بحالی کے ابتدائی دن ہیں، میں جتنی جلدی ممکن ہو واپس آنا چاہتا ہوں، اس لیے یہاں فزیو اور ڈاکٹروں کے ساتھ میڈیکل ٹیم کے آس پاس رہتا ہوں یہ اپنے آپ کو جلد واپس آنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔